حکومت کی جانب سے معیاری ایندھن متعارف کرانا خوش آئند ہے٬میاں زاہد حسین

معیاری پٹرول اور ڈیزل سے گاڑیاں بہتر٬ ماحول صاف ہو گا٬صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 2 نومبر 2016 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ٬بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے حکومت کی جانب سے معیاری پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہو گی۔ حکومت نے اگلے سال جنوری سے معیاری ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سلفر کی مقدار موجودہ استعمال ہونے والے ڈیزل سے نوے فیصد کم ہو گی۔

(جاری ہے)

ملک میں یوروٹو معیار کی گاڑیاں بن رہی ہیں اور درآمد بھی ہو رہی ہیں جبکہ ان میں استعمال ہونے والے ایندھن کا بھی معیاری ہونا ضروری ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کئی ماہ قبل رون87 معیار کا پٹرول ختم کر کے رون90 معیار کا پٹرول درآمد کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد وآئل سیکٹر کے اعلیٰ حکام نے نومبر میں معیاری پٹرول کی موجودگی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ رون87 معیار کا پٹرول صرف پاکستان اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے جبکہ باقی تمام ملک بہت آگے نکل چکے ہیں۔حکومت کو اس منصوبے کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچاناچاہیئے جس سے ملک اور عوام کو فوائد حاصل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :