نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں٬ سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب

سپورٹس سے طلبہ کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں٬انٹر سکول و کالج گیمز میںبیڈ منٹن کی کھلاڑیوں سے ذوالفقار احمد گھمن کی گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں٬ نوجوان محنت اور لگن سے سپورٹس میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کریں٬ سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں انٹر سکول و انٹر کالج گیمز میںگرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے میچ میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد انیس شیخ ٬ ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی ٬ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبربھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ سپورٹس سے طلبہ کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور ان کی جسمانی کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی ہوتی ہے٬ نوجوان زیادہ سے زیادہ گیمز میں حصہ لیں ٬ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ٬ سپورٹس بورڈ پنجاب ان کے ٹیلنٹ کو پالش کرنے کیلئے ان کو جدید ترین سہولتیں فراہم کررہا ہے٬ انٹر سکول و انٹر کالج گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ انٹر گرلز و انٹر کالج گیمز میں بیڈ منٹن کے سیمی فائنل کے مقابلوں میں لائبہ مسعود٬ اسپحا گوہیر٬ لائبہ٬ حمدہ٬ میر غانیہ٬ ثانیہ٬ منال طارق٬ ورشیہ اپنے مدمقابل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :