چند دن کی سیاسی کشیدگی سے سٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے ڈوب گئے٬ پی ٹی آئی کا دھرنا موخر کرنے کا اعلان خوش آئندہے ‘ خواجہ خاور رشید

وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے٬معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے‘ گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے سیاسی جماعت کی طرف سے دھرنا موخر کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی طرف سے دھرنا موخر کرنے کا اعلان خوش آئند ہے٬اعلان کے فوری بعد سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی٬جو معیشت کے لیے ایک اہم خبر ہے۔

چند دن کی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے ڈوب گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ دھرنے موخر ہونے کا فیصلہ کسی جیت یا ہار نہیں بلکہ یہ پاکستان کی فتح ہے٬محاز آرائی پاکستان کی معیشت اور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ٬ہماری سرحدوں پر دشمن چڑھ دورنے کے درپے ہے۔ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے٬ملک کے طول و عرض میں پاکستانی اپنے بچوں کیلئے روزگار ٬زراعت اور کاروبار کیلئے بجلی اور امن و امان کا مطالبہ کر رہے ہیں ٬معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔سیاسی عدم استحکام سے نوجوانوں کے روز گار کی خاطر کی جانے والی حکومتی کوششوں اور توانائی کے منصوبوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچایاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دوست ممالک کے سربراہان اور ایمبسیز کے دورے منسوخ ہونے سے پاکستان کے بارے میں دنیا کو منفی تاثر ملے گا اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے نہ صرف بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ٬توانائی بحران٬افراط زر کی شرح میں اضافہ٬غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کی وجہ سے معاشی ترقی جمود کا شکار ہے۔اقتصادی بحران اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کیساتھ بزنس لیڈر شپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :