بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی بس کو کشمیر ہائی وے پر حادثہ٬ موٹر سائیکل سوار جاں بحق٬24 طالبات اور بس عملہ کے تین افراد زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 17:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کی بس کو کشمیر ہائی وے پر پیش آنے والے حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ 24 طالبات اور بس عملہ کے تین افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان کے مطابق جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی و صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کہ عیادت کی اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جامعہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل جامعہ٬ ڈائریکٹر خواتین کیمپس٬ ڈینز٬ فیکلٹی ممبران اور افسران ہسپتال پہنچے اور زخمی طالبات اور عملے کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :