حکمرانوں کی تلاشی قوم کیلئے کرپشن سے نجات ثابت ہوگی۔چوہدری محمدسرور

ہم ظلم ناانصافی اورلوٹ مارکیخلاف آوازبلند کرتے رہیںگے،عوام دشمن حکومتی پالیسوں کیخلاف ہرفورم پرقومی امنگوں کی ترجمانی کی جائیگی۔سابق گورنرکی پارٹی کارکنوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 16:56

حکمرانوں کی تلاشی قوم کیلئے کرپشن سے نجات ثابت ہوگی۔چوہدری محمدسرور

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تلاشی قوم کیلئے کر پشن سے نجات ثابت ہوگی ‘ اصولوں پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم ظلم ناانصافی اور لوٹ مار کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔آج اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی کام کرتے ہیں نہ ہی کر یں گے عوام دشمن حکومتی پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر قومی امنگوں کی تر جمانی کی جائیگی ‘غیر ملکی قر ضوں نے قوم کو مقر وض کر دیا ہے حکمرانوں کو کشکول توڑنے کا وعدہ پورا کر نا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں ہم ہر وقت آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اور جب تک ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ہم آگے نہیں بڑسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت نے قوم سے عام انتخابات میں جتنے وعدے کیے ان پر آج تک عمل نہیں کیا جسکی وجہ سے ملک میں قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے حکمرانوں کی تلاشی کا آغاز تحر یک انصاف اور پاکستانی قوم کے اصولی موقف کی جیت ہے اور جب کر پٹ حکمرانوں کی تلاشی ہوگی تو پھر یقینا کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں جانا پڑ یگا اورحکمرانوں کی تلاشی قوم کیلئے کر پشن سے نجات ثابت ہوگی اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان پانامہ لیکس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر یگا اور کر پٹ لوگوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :