مہمند ایجنسی ٬تحصیل با ئیزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ٬ایک شخص جاں بحق ہوگیا

بدھ 2 نومبر 2016 16:53

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مہمند ایجنسی کی پا ک افغان با رڈر پر واقع سر حدی تحصیل با ئیزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کی سر حدی اور پا ک افغان با رڈر پر واقع تحصیل با ئیزئی کے علاقہ کو ڈا خیل میں پہلے سے نصب شدہ با رودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کار سوار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ٬مذکورہ ڈرائیور سواریوں کو مہمند میں اتار کر واپس آرہا تھا کہ واپسی پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا٬ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :