اوکاڑہ٬قتل کے تین مقدمات میں دو ملزمان کو سزائے موت ٬دو کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی

بدھ 2 نومبر 2016 16:52

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)قتل کے تین مقدمات کے فیصلے عدالتوں نے دو ملزمان کو سزائے موت اور دو کو عمر قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا گیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ اکلیم رضا کی عدالت نے تھانہ ستگھرہ اوکاڑہ کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہزاد عرف شامی کو سزائے موت جبکہ اس کے بھائی شریک ملزم شہباز کو بری کر دیا ملزمان نے 2014میں اپنی بہین نورین سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان محمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ محمد ندیم شوکت کی عدالت نے تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام نبی کو استفاثہ ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا ملزم نے 2011ء میں بستی عبدالستار صدر گوگیرہ کے رہائشی نوجوان محمد آفتاب کو فائر کر قتل کر دیا تھا علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ اظہر جعفری کی عدالت نے ایک دوہرے قتل کے استفاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم الطاف حسین کو سزائے عمر قید دوسرے ملزم عثمان کو بھی عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ملزمان 2011ئمیں مقدمہ بازی کی رنجش پر حیات حسین اور محمد فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔