نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گھرا ہوا ہے٬سردار نبیل گبول

دھرنے میں شرکت کا مقصد کرپشن کیخلاف اپنی آواز شامل کرنا تھا٬تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ٬سابق وزیر مملکت

بدھ 2 نومبر 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سابق وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ۔اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا مقصد کرپشن کے خلاف اپنی آواز شامل کرنا تھاتاہم تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہیں کی ہے ۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرضے لے کر معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کشکول توڑنے کی بجائے نواز شریف نے بیرونی قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ۔حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ۔ان حکمرانوں کے خلاف جو بھی کھڑا ہوگا وہ اس کے ساتھ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا مقصد کرپشن کے خلاف اپنی آواز کو شامل کرنا تھا تاہم تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :