صوبائی حکومت کی کارکردگی قلیل عرصے میں انتہائی شاندار رہی ہے ٬ تنقید کرنیوالے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں٬اقبال حسن
لیگی حکومت کے آتے ہی سی پیک سمیت دیگر بڑے منصوبے خطے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کا سبب بن جائینگے٬ وزیر اطلاعات و پلاننگ گلگت بلتستان
بدھ 2 نومبر 2016 16:52
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے مزیدد کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو حق ملکیت کے نعروں سے بہلانے اور سیاسی پوائینٹ سکورنگ کرنے والے افراد کو اپنا دور حکومت ہر گز نہیں بھولنا چاہیئے جب عوام مسائل کے گراداب تلے دبی ہوئی تھی اور حکمران اپنے ایوانوں میں غافل پڑے ہوئے تھے۔
صوبائی وزیر نے آئینی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات تیار ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری مل جائے گی اور برسوں بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ہی گلگت بلتستان کی عوام کو ان کا جائز حق دینے کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کے ووٹوں سے ہی بر سر اقتدار آئی ہے اور ہر صورت عوام کے امنگوں کے مطابق انکے مسائل حل کئے جائیں گے۔ صوبے میں انرجی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی کابینہ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مواصلات٬ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں آنے والی مثبت تبدیلوں کو عوام خود دیکھ سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.