Live Updates

نوازشریف کوروتے دیکھاتوضیاءالحق کے آنسویاد آگئے۔سینیٹرسراج الحق

ضیاءالحق جیسے آمربھی اپنے آخری دنوں میں روپڑے تھے،نوازشریف اورٹولے کااحتساب پہلی مرحلےمیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی نے دھرنامئوخرکرکے اچھا فیصلہ کیا۔امیرجماعت اسلامی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 16:47

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف کوروتے دیکھا تو ضیاء الحق کے آنسویاد آگئے،ضیاء الحق جیسے آمربھی اپنے آخری دنوں میں روپڑے تھے،نوازشریف اور ٹولے کا احتساب پہلی فرصت میں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی نے دھرنا مئوخرکرکے اچھا فیصلہ کیا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہواہے۔

کرپشن پاکستان کیلئے جدوجہدمزید تیزکردینگے۔

(جاری ہے)

کرپشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔نوازشریف اور ٹولے کا احتساب پہلی فرصت میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے سب سے مناسب جگہ عدالت ہے۔مشترکہ ٹی اوآرزکیلئے خورشیدشاہ،شاہ محمودقریشی اور پرویزالٰہی سے رابطہ کیا۔سراج الحق نے کہا کہ سنگاپوراور ہانگ کانگ کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کرپشن سے پاک کیوں نہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا مئوخرکرکے اچھا فیصلہ کیا۔پی ٹی آئی کے یوم تشکرپران کی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات