صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے آبنوشی کا اجلاس

بدھ 2 نومبر 2016 16:46

پشاور۔02۔ نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذیلی کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم کی صدارت میں بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی محمد شیراز خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونین کونسل ٹوپی٬ شرقی٬ محلہ متونہ٬ کیہارہ اور علاقہ گدون کی واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق اراکین اسمبلی کے کئے گئے سوالات کے تناظر میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :