قطرسےاسلام آبادآنیوالی فلائٹ کےواش روم سےمنشیات برآمد

فلائٹ نمبرکیوآر633 سے منشیات نکلنے پرپائلٹ نے جہازاڑانے سے انکارکردیا،اے ایس ایف اور اے این ایف کی کلیئرنس،جہازکو کچھ دیرمیں‌روانہ کردیاجائیگا۔ایئرپورٹ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 16:26

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :قطرسےاسلام آبادآنیوالی فلائٹ کےواش روم سےمنشیات برآمدہونے پراےایس ایف اوراےاین ایف نے فلائٹ کو روک لیا،فلائٹ نمبرکیو آر633 سے منشیات نکلنے پرپائلٹ نے جہازاڑانے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطرسےاسلام آبادآنیوالی فلائٹ کےواش روم سے منشیات برآمدہونے پائلٹ نے جہازاڑانے سے انکار کردیا،جس پر اے ایس ایف اور اے این ایف نے فلائٹ کو تلاشی کیلئے روکے رکھا۔اے ایس ایف اور اے این ایف عملہ کی کلیئرنس کے بعد بھی جہازکوایئرپورٹ پرروکے رکھا گیا۔تاہم قطرایئرلائن سےکلیئرنس ملنےپرپائلٹ جہازاڑانےپرراضی ہوا۔ذرائع کے مطابق اب فلائٹ‌کو کچھ دیر میں روانہ کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :