ڈائو یونیورسٹی میں گردوں کی تبدیلی کا عمل جلد شروع ہوجائے گا٬گورنر سندھ

بدھ 2 نومبر 2016 16:43

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) گورنر سندھ عشرت العبادخان نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی میں جلد گردوں کی تبدیلی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس بات کا اعلان گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے گورنر ہائوس میں اپنے فنڈ سے مختلف ہسپتالوں کو 50 ڈائیالائسز مشینیں دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا٬انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیع ہے٬ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو٬ مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ٬ سیکرٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ اور معروف صنعت کار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جگر کی تبدیلی کے بعد اب ڈائو یونیورسٹی میں گردوں کی تبدیلی شروع کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔گورنر سندھ نے ڈائیلائسیز مشینوں کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 10 لانڈھی میڈیکل کمپلیکس ٬ 10 عباسی شہید ہسپتال٬ 10 اوجھا کیمپس٬ 5 شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ ٬ 5 نذیر حسین ہسپتال جبکہ 10 پاکستان رینجرز کے ہسپتالوں کو دی جائیں گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو٬ جناح ہسپتال کے ڈاکٹر طارق اور ڈائو یونیورسٹی کی ڈاکٹر رعنا مسعود نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :