وزارت پٹرولیم نے گزشتہ 5سالوں میں چاروں صوبوں کو گیس اور آئل پر رائلٹی کی مد میں329ارب روپے فراہم کر دیدیئے

بدھ 2 نومبر 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وزارت پٹرولیم نے گزشتہ 5سالوں میں چاروں صوبوں کو گیس اور آئل پر رائلٹی کی مد میں329ارب روپے فراہم کئے ہیں سب سے زیادہ رائلٹی صوبہ سندھ کو 187ارب روپے فراہم کئے ہیں سب سے زیادہ رائلٹی صوبہ سندھ کو 187ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔ آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت پٹرولیم نی2010-11ء میں پنجاب کو رائلٹی کی مد میں5ارب 25کروڑ روپے ادا کئے ۔

سندھ کو 36ارب روپے بلوچستان کو4ارب روپے جبکہ کے پی کے کو12ارب 16کروڑ ادا کئے گئے ہیں 2011-12ء میں پنجاب کو ساڑھے 6ارب روپے سندھ کو34ارب بلوچستان کو 4ارب 38کروڑ روپے جبکہ کے پی کے کو18ارب 80کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں اور کل60ارب سے زائد عائد کئیء گئے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2013ء میں 67ارب سے زائد رائلٹی ادا کی گئی جن میں کے پی کے کو ساڑھے 16ارب روپے بلوچستان کو4ارب 86کروڑ سندھ کو38ارب73کروڑ جبکہ پنجاب کو 17ارب سے زائد رقوم ادا کی گئی تھیں2014ء میں رائلٹی کی مد میں کو76ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں جن میں پنجاب کو6ارب55کروڑ روپے سندھ کو 39ارب75کروڑ روپے بلوچستان کو ساڑھے 5ارب روپے جبکہ کے پی کے کو24ارب ادا کئے گئے تھے گزشتہ سال بھی2015ء میں صدیوں کو68ارب ادا کئے گئے ہیں جن میں پنجاب کو ساڑھے 5ارب روپے سندھ کو38ارب 92کروڑ بلوچستان کو6ارب اورکے پی کے کو18ارب ادا کئے گئے ہیں مجموعی طور پر گزشتہ سالوں میں پنجاب کو 31ارب سندھ کو 187ارب بلوچستان کو24ارب 62کروڑ کے پی کے کو 86ارب سے زائد ادا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :