فیصل آباد ٬وکلاء گردی ٬ٹوکن جلدی جاری نہ کر نے پر وکلاء نے اراضی منتقلی ریکارڈ سنٹر کو تالے لگادیئے

بدھ 2 نومبر 2016 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وکلاء گردی ٬ٹوکن جلدی جاری نہ کر نے کے تنازعہ پر وکلاء نے اراضی منتقلی ریکارڈ سنٹر کو تالے لگادیئے٬ اے سی سٹی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ کام شروع کروادیا ٬ آن لائن کے مطابق اراضی تبدیلی ریکارڈسنٹر میں ٹوکن جلدی نہ جاری کر نے پر اہلکار ذیشان گوندل اور سائلین شہزاد اور عبدالمجید میں تلخ کلامی ہوئی اور شہزاد نے فون کر کے اپنے وکیل کو اطلاع کی جس پر متعدد وکلاء نے آکر اراضی منتقلی سنٹر کے دفتر کو تالے لگا ڈالے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اے سی سٹی بلاول ابڑو موقع پر پہنچ گئے ٬ جنہوں نے وکلاء کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کام شروع کر وایا ۔

متعلقہ عنوان :