کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں٬شیخ رشید

میری سیاسی زندگی میں عدالت عظمی کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے ٬امید ہے جلد فیصلہ آ جائیگا٬ سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 2 نومبر 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں 20کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور لگتا یہی ہے کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ عوامی مسلم لیگ قومی دولت لوٹنے والوں کا میدان میں مقابلہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

نواز شریف اور اس کے حواریوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت سیاسی ورکر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی سپریم کورٹ کو دیکھ رہی ہے بلکہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے جس میں حکمران طبقے سے اس کی لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے اس سے قبل بھی اپنے بیٹوں کو فنڈنگ اور مسجد کے ساتھ مشترکہ اکا$نٹس ظاہر کرنے والوں کو نا اہل کیا ہے جبکہ نواز شریف کو تو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی ہے ۔

(جاری ہے)

قوم کو امید ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کے حق میں ہے ۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :