عدالت نے دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے مقدمہ میں انیس قائم خانی اوررئوف صدیقی کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 2 نومبر 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے مقدمہ میں انیس قائم خانی اوررئوف صدیقی کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میںانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کے احکامات ملنے کے بعدپاک سرزمین کے انیس قائم خانی اورمتحدہ کے رکن سندھ اسمبلی رئوف صدیقی کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیںاحکامات کے مطابق دونوںملزمان کی دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے میں سہولت ہونے کے متعلق مقدمہ میںضمانت ہوچکی ہے ملزمان پراگرکوئی اورمقدمہ نہیںہے توجیل حکام مذکورہ مقدمہ میںملزمان کورہاکردیںواضح رہے کہ سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین ٬عثمان معظم رئوف صدیقی اوراینس قائم خانی کی سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روزدہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے مقدمہ میںضمانت منظورکرلی تھی۔

#