یمنی سفیر کا دورئہ ایچ ای سی ٬ چئیرمین سے ملاقات

یمن کی پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے شعبے کی ترقی کو سراہا اور ایچ ای سی کی جانب سے اعلٰی تعلیم کے فروغ کے لئے کیے جانے والے اقدامات میں دلچسپی

بدھ 2 نومبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان میں یمن کے سفیرجناب محمد مطہر الاشابی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران یمنی سفیر نے پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے شعبے کی ترقی کو سراہا اور ایچ ای سی کی جانب سے اعلٰی تعلیم کے فروغ کے لئے کیے جانے والے اقدامات میں دلچسپی لی۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یمنی طلباء کی پاکستانی جامعات میں حصول تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ ایچ ای سی چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے یمنی سفیر کو ایچ ای سی آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں ایچ ای سی کے مختلف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی کاوشوں سے پاکستان میں اعلٰی تعلیم تک رسائی میں خاصہ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں جامعات کی تعداد بھی 180تک جا پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی معیارتعلیم پر سمجھوتہ کی نفی کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں معیار تعلیم میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی جامعات میں موضوں تحقیق پر زور دیا جاتا ہے تاکہ قومی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے یمنی سفیر کو ملک میں پی ایچ ڈی اسکالرز کی تعداد میں اضافہ اور ایچ ای سی کی جانب سے فیکلٹی کے استعدادِکار کو بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔چئیرمین نے سفیر کو یقین دلایا کہ ملکی جامعات میں یمنی طلباء کو خوش آمدید کہا جائیگااورویزہ فراہمی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اکنامک افئیرز ڈوژن کی معاونت سے ون ونڈو آپریشن کا اجراء کیا جائیگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :