مجھے نہیں لگتا شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں٬ سونم کپور

بدھ 2 نومبر 2016 16:34

مجھے نہیں لگتا شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں٬ سونم کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بولی وڈ میں موجود تقریباً ہر اداکارہ کا خواب ہے کہ وہ کنگ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں٬ تاہم بولی وڈ کے نامور خاندان سے تعلق رکھنے اور کئی کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے باوجود اداکارہ سونم کپور اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں حاصل کرسکی۔

(جاری ہے)

31 سالہ سونم کپور کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراوں میں کیا جاتا ہے٬ جو بغیر سوچے سمجھے کہیں بھی اپنے دل کی بات بول دیتی ہیں٬ اور ان کی اس عادت کی وجہ سے وہ کئی بار تنازع کا شکار بھی ہوچکی ہیں۔فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جب سونم کپور سے سوال کیا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں٬ ایسے کئی مواقع آئے جب مجھے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی آفرز ملی٬ میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں٬ اور میں نے اس حوالے سے ان سے کہا بھی ہے٬ لیکن مجھے اب تک کام کرنے کا موقع نہیں ملا٬ مجھے لگتا ہے ایسا تب ہوگا جب شاہ رخ کو میرے ساتھ کام کرنا اچھا لگی'۔۔

متعلقہ عنوان :