وزیر اعظم اور انکی فیملی کی آف شور کمپنیوں میں ملوث سے متعلق پی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت نہیں٬ انوشہ رحمن

بدھ 2 نومبر 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں اور بیٹیوں کی آف شور کمپنیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جب سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے وزیر اعظم اور اس کے بیٹوں کے پانامہ لیکس یا آف شور کمپنیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت دریافت کئے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ کئی مہینوں سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے لئے ہمارے وکلاء تیار تھے اور ہمیں دونوں فورم قبول ہیں انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں پر اعتماد ہے اور پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کو بھی ملکی اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے ۔

(جاوید)