دھرنوں اور تشدد کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ٬آصف کرمانی

بدھ 2 نومبر 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دھرنوں اور تشدد کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ترقی پسند عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان پریڈ گرائونڈ جلسہ گاہ میں میڈیا کو 10 لاکھ کرسیاں دکھائیں ترقی پسند عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور دھرنوں اور تشدد کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لال حویلی والا لال حویلی کا رہا اور نہ ہی بنہ گالا کا رہا ۔

لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں ۔ (جاوید)