جماعت اسلامی کا پانامہ لیکس کے ایشو پر پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

بدھ 2 نومبر 2016 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان نے پانامہ لیکس کے ایشو پر پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق پانامہ لیکس کے حوالے سے مشترکہ ٹی او آرز طے کرنے کے لئے پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کا آغاز کریں گے۔ سراج الحق یہ رابطے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آنے والے پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات میں کریں گے۔ اور ان پر اپنا موقف واضح کریں گے۔ سراج الحق کے مطابق نیب سمیت دیگر قومی اداروں کوبھی سپریم کورٹ آف پاکستان سے تعاون کرنا چاہیے۔(اے ملک)