Live Updates

محکمہ داخلہ پنجاب نے گرفتار تحریک انصاف کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کی فوری رہائی کا حکم دیدیا

بدھ 2 نومبر 2016 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں اور رہنمائوں کی نظر بندیوں کے احکامات واپس لیتے ہوئے ان کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سرکلر پنجاب کی تمام جیلوں کے سربراہان کو ارسال کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کے نظر بند کارکنوں اور رہنمائوں کی عدم رہائی پر سیکرٹری داخلہ سے رابطہ قائم کیا ہے اور انہیں اس ساری صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔ جس پر سیکرٹری داخلہ نے میاں محمود الرشید سے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اور کارکنوں کو آج کسی بھی وقت رہا کردیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے گرفتار کارکنوں اور رہنمائوں کو رہائی کے بعد فوری طور پر پریڈ گرائونڈ اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔(اے ملک)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات