لاہور میں دھند ٬پروازوں کی آمدو رفت کا شیڈول متاثر

بدھ 2 نومبر 2016 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ ۔

(جاری ہے)

شہر میں جہاں دھند کا آغاز ہوا ہے وہاں موسم سرد موسم میں بھی شدت آنا شروع ہوگئی ہے اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل دھند کی وجہ شہر کا گردوغبار ہے آنے والے دنوںمیں دھند کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جبکہ فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا٬صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں لاہور پہنچنے والی بارہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دھند کی وجہ سے لاہور سے دوسرے شہروں کی جانب جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر کا شکار ہوکررہ گئیں۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :