وفاقی کابینہ کا اجلاس٬وزیراعظم کی اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کیخلاف حکومتی اقدامات کی تعریف

وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں نے ریاستی رٹ منوانے کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیا ٬ قومی ادارے ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں ٬پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں جاچکا ٬ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ٬ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کروں گا٬ نوازشریف سانحہ کوئٹہ اور گڈانی واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ٬ ۔وزیراعظم کا سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دینے کا حکم

بدھ 2 نومبر 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کیخلاف حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں نے ریاستی رٹ منوانے کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیا ٬ قومی ادارے ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں ٬ ملک میں آئین و قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں٬ وزیرداخلہ نے بھی ریاست کی حفاظت کیلئے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 25نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ٬اجلاس میں سب سے پہلے سانحہ کوئٹہ اور گڈانی واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق ہونیوالوں کی فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دینے کا حکم صادر کیا کمیٹی کے سرراہ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو نامزد کیا جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری کابینہ ٬ دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری اور جہاز رانی و بندر گاہ کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو پانامہ لیکس کے معاملے پر اعتماد میں لیا ٬ وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے اور دس رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کے معاملے پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں اقتصادی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی رٹ کو منوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ۔

اسلام آباد لاک ڈائون رکوانے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے ریاست کے تحفظ کیلئے اپنا فرض نہایت ہی احسن طریقے سے ادا کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی رٹ منوانے کے لیے سکیورٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کا کردار بھی قابل تحسین تھا ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نواز شریف کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ہے ٬اس حوالے سے پولیس اور ایف سی کا کردار قابل تعریف ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے عدالتی کمیشن کے فیصلے اور سابقہ 126دنوں کے دھرنے پر قوم سے معافی نہیں مانگی ٬ انہوں نے کہاکہ چینی وفد دھرنے کے باعث اسلام آباد کی بجائے لاہور چلا گیا ٬ آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں نے دھرنوں کو ملکی ترقی کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور قوم ترقی و خوشحالی کا ساتھ دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں جاچکا ہے اور میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں اور سپریم کورٹ کر ہر فیصلہ تسلیم کروں گا ۔اس موقع پر چوہدر ی نثار نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی رہنمائی میں فرض ادا کیا ٬ہے لاگ ڈائون اور یلغار کے خلاف پولیس اور ایف سی ریاست اور قانون کی عملداری کے لئے ڈٹے رہے ٬ ایف سی اور پولیس ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ٬ انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون رکوانے کے لئے وزیراعظم کے اعتماد اور غیرمشروط تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔