Live Updates

عمران خان کاپانامالیکس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 16:06

عمران خان کاپانامالیکس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں دھرناملتوی کرنے کے بعد آئندہ کی حکمت پرغوراور سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پانامالیکس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیاہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عمران خان پانامالیکس کیس کی ہر پیشی پرسپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔اجلاس میں عمران خان کی پریڈگراؤنڈ میں جلسے کی تقریرکے نکات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان شام سواسات بجے پریڈگراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :