انتخابی اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 2 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) انتخابی اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 68 واں اجلاس کل جمعرات کو زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران یکساں انتخابی قانون 2016ء پر چیف الیکشن کمشنر کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔