Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف سپیکر کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی

بدھ 2 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین کے خلاف سپیکر کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ٬ جس میں عبدالغفار سومرو٬ جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی٬ جسٹس (ر) ارشاد قیصر٬ جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ شامل تھے٬ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف محمد طلال چوہدری اور دیگر جبکہ محمد خان ڈاہا اور دیگر کی طرف سے جہانگیر خان ترین کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

کمیشن نے ان درخواستوں پر مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی کے لئے 2 الگ الگ درخواستیں سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائی تھیں جو انہوں نے مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی تھیں۔ کمیشن نے عمران خان کے خلاف چوہدری شاہنواز ڈہلوں کی درخواست عدم پیروی اور ان کی غیر حاضری پر خارج کر دی جبکہ جہانگیر خان ترین کے خلاف ملک خلیل احمد اور بلال مصطفی بھٹہ کی دو الگ الگ درخواستیں بھی ان کی عدم موجودگی اور مناسب پیروی نہ ہونے کی وجہ سے خارج کر دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات