Live Updates

عمران خان اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخرکر نے پر مجبور ہوئے‘رانا مشہود خان

تحر یک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپر یم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئیگا اس کو قبول کر یں گے‘گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخرکر نے پر مجبور ہوئے ‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپر یم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئیگا اس کو قبول کر یں گے ‘قومی سلامتی کے خلاف چھپنے والی خبر جھوٹی ہے تاہم جھوٹی خبر دینے والے کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ احتساب سب کا ہوناہیے مسلم لیگ نواز عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخر کیاہے ملک میں لاک ڈائون کی اجاز ت کسی کو بھی نہیں مل سکتی اب تحر یک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :