کونسی ایسے پاور ہے جس کا استعمال کرکے کورٹ طاقتور کمیشن بنائے گی قمر الزمان کائرہ

کمیشن کے ٹی او آرز پر تمام جماعتوں کے اتفاق حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا‘ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے ٬عدالت کسی قانون کے تحت پانامہ لیکس کی تحقیقات کرے گی‘انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کونسی ایسے پاور ہے جس کا استعمال کرکے کورٹ ایک طاقتور کمیشن بنائے گی کمیشن کے ٹی او آرز پر تمام جماعتوں کے اتفاق حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا‘ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے عدالت کسی قانون کے تحت پانامہ لیکس کی تحقیقات کرے گی‘ہم پاکستان تحریکِ انصاف کو منع کرتے رہے کہ وہ سپریم کورٹ مت جائیں لیکن اب معاملہ عدالت میں پہنچ چکا ہے اور قوم کو امید ہے کہ کوئی حل نکلے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ قانون سپریم کورٹ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایک طاقتور کمیشن بنا دے کمیشن بنانے کے موجودہ قانون کے محدود دائرہ کار کا حوالہ دے کر سپریم کورٹ پہلے ہی کمیشن بنانے سے انکار کر چکی ہے اب کونسی ایسے پاور ہے جس کا استعمال کرکے کورٹ ایک طاقتور کمیشن بنائے گی انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان مسلم لیگ نواز کو ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ملا ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ اس بار تاریخ بدل جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت کو تو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ خود ٹی او آرز بنائے اسے یا کمیشن کو اختیار دیا جاتا ہے اگر عدالت خود ٹی او آرز بنا چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون میں تبدیلی کرنا پڑے گی۔