ہندوستانی فوج کا نیلم ویلی پر آبی حملہ ‘نیلم کے جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کے باعث جنگلوں میں موجود ٹھنڈے ٬میٹھے اور زمین دوز چشمے خشک ہونے لگے٬ علاقہ میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) ہندوستانی فوج کا نیلم ویلی پر آبی حملہ نیلم کے جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کے باعث جنگلوں میں موجود ٹھنڈے ٬میٹھے اور زمین دوز چشمے خشک ہونے لگے٬ علاقہ میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ٬ جنگلات میں پانی کے چشمے خشک ہونے کے باعث جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول ناممکن بن گیا٬ محکمہ جنگلات کا عملہ٬ سول سوسائٹی٬ پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اور کوشش کے باجود آگ پر کنٹرول نہ کیا جاسکا٬ جنگلات میں موجود چرند پرندجھلس کر خاکستر ہوگے٬نیلم ویلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کھربوں روپے کا نقصان ہونے لگا٬ دن بدن سونے کی چڑیا کہلانے والے نیلم کی رونقیں مانند پڑنے لگیں نیلم ویلی میں آبی بحران کھڑا ہوسکتا ہے جنگلات میں موجود میٹھے اور ٹھنڈے پانی کے چشموں کے خشک ہونے کے باعث ندی نالے بھی خشک ہونے لگے٬ جس کے باعث دریائے نیلم کا بہائو انتہائی کم درجے تک جاپہنچا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی ہندوستان نے کشن گنگا پراجیکٹ کی تعمیر شروع کرکے دریائے نیلم کا پانی روک رکھا ہے رہی سہی کسر جنگلات کو آگ لگا کر پانی کے چشموں کو خشک کرکے نکالی جارہی ہے ۔گزشتہ دنوں ہندوستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ میں سموک بموں کا استعمال کرکے نیلم ویلی کے سرسبزو شاداب جنگلات میں درجنوں مقامات پر آگ لگا رکھی ہے ۔جس کے باعث گردو غبار اور دھویں نے نیلم ویلی میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ٬نیلم ویلی پر آبی حملہ کرکے نیلم کو بنجر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

طویل خشک سالی جلتی پر آگ کا کام کررہی ہے ۔نیلم ویلی کے جنگلات میں پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث خشک مٹی سے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اگر آگ پر کنٹرول کرنے میں اعلیٰ سطعی حکومتی منصوبہ بندی نہ کی گی تو سونے کی چڑیا کہلانے والی نیلم ویلی کو سونا ختم ہوجائے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بذریعہ ہلی کاپٹر سروس آگ پر کنٹرول کرنے کے لیئے پانی اور خشک پائوڈر کا استعمال کرے۔

متعلقہ عنوان :