Live Updates

سپریم کورٹ پاکستان نے پانامہ لیکس پر فیصلہ دیکر ملک کو بچالیا ‘ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملکی حالات پر امن رھیں ‘ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت پاکستان کے ٹکرائو سے صورتحال خراب ہو سکتی تھی

صدر انجمن تاجراں چوہدری محمودد احمد کا بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ پاکستان نے پانامہ لیکس پر فیصلہ دیکر ملک کو بچالیا ‘ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملکی حالات پر امن رھیں ‘ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت پاکستان کے ٹکرائو سے صورتحال خراب ہو سکتی تھی٬ایسے حالات میں سپر یم کورٹ پاکستان نے اپنا صیح کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجراں چوہدری محمدد احمد نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی اندرونی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ گزشتہ دنو ں میں ایسے لگ رہا تھا ۔ کہ ملک میں جلد گھراو کی صورتحال تھیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ٬ پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو جمہوریت کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو احتساب میں پیش کرنا چاہیے نواز شریف اگر صاف ہیں تو انھیں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہیے۔ پاکستان و آزاد کشمیر میں کوئی سیاستدان اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتا۔ پانامہ لیکس کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات