صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق نے مظفرآباد کے راجہ ولید عبداللہ کی سربراہی میں سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کیلئے سوشل میڈیا کمیٹی کی منظوری دیدی

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آل جموںو کشمیرمسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد کے راجہ ولید عبداللہ کی سربراہی میں سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کے لیے سوشل میڈیا کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر جماعت نے راجہ ولید عبداللہ کی سربراہی میں سوشل میڈیا کمیٹی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران میں چوہدری اشفاق (برطانیہ) ٬ عامر یعقوب(دوبئی)٬ عتیق عباسی(دھیرکوٹ)٬ میاں اویس(میرپور)٬ ملک اویس(کوٹلی)٬ نبیل حسین (بھمبر)٬ شعیب جرال(برنالہ)٬ سردار قمر( راولاکوٹ)٬ ہمایوں چغتائی(باغ) اور محمود علی(سدھنوتی) کے نام شامل ہیں۔کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیز فائر لائن عبور کرنے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر پروگرام کی سرگرمیوں کو موثر طریقے سے اجاگر کریں جسے کے لئے نئے سوشل گروپس قائم کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس پروگرام کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :