نومبر کو مسلم کانفرنسی کارکن سیز فائر لائن کو پائوں تلے روندکر اس پار بھائیوں کی عملی مدد کیلئے پہنچیں گے‘مسلم کانفرنس کے سبز ہلالی پرچم تلے سردار عتیق کی ولولہ انگیز قیادت میں مجاہد اول کے ویژن کے مطابق بہادر مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران ملک ظفر٬ آفتاب سلہریا٬شیخ خورشید انور٬خواجہ نعمان اور دیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران ملک ظفر٬ آفتاب سلہریا٬شیخ خورشید انور٬خواجہ نعمان عزیز٬ غیاث الدین کھوکھر ارشاد مغل اور دیگر نے کہا ہے کہ 24نومبر کو مسلم کانفرنسی کارکن سیز فائر لائن کو اپنے پائوں تلے روندتے ہوئے اس پار اپنے بھائیوں کی عملی مدد کیلئے پہنچیں گے۔

مسلم کانفرنس کے سبز ہلالی پرچم تلے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ویژن کے مطابق بہادر مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے بھارت نام نہاد جمہوریت کا علمبردار جس نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطہ میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیز فائر لائن کو کراس کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے چونکہ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو بڑی تعداد میں مظفرآباد ڈویژن سے اپنے قائدین کی قیادت میںکشمیری سیز فائر لائن کی طرف روانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ آزادی کی جنگ ہے۔

جس کے لیے 70سال پہلے کشمیریوں نے قربانیاں شروع کی تھیں جو آج لاکھوں کی تعداد میں ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 24نومبر کو کارکن بھرپور طریقے سے تیاریاں کریں اور اس کال کو کامیاب بنائیں۔سیز فائر لائن عبور کرنے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ آزاد کشمیر کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس کال کو کامیاب بنانے کیلئے شرکت کریں

متعلقہ عنوان :