ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سرداراختر حسین کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس عدلیہ و انتظامیہ کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سرداراختر حسین کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس عدلیہ و انتظامیہ منعقد ہوا ۔اجلاس میں ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل آفیسران اور انتظام آفیسران نے شرکت کی ۔جوڈیشل ورکنگ پلان کے مطابق کارکردگی سمیت8نکاتی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ۔جس میں ناقص تعمیلات پولیس ٬ محکمہ مال مقدمات کا بروقت تاریخ پیشی عدالت میں پیش نہ کرنا اور مقدمات کی طوالت کو دور کرنے پر زور دیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ و سیشن جج نے عدالتی اوقات ٬کارکی پابندی اور بغیر اجازت و اطلاع دفاتر کو نہ چھوڑے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ٬جملہ دفاتربھی نظم و ضبط کی پابندی یقینی بنانے کا پابند کیا ۔سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی میرپور کو دوران سماعت مقدمات کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نقشہ جات دیوانی وجوداری کی بروقت ترسیل اور دیوانی مقدمات میں بروقت تعمیلات اور ارسالگی عدالت اور اعلیٰ عدلیہ سپریم کورٹ و عدالت العالیہ میں ریکارڈ طلبیدہ کو بھی بروقت بھیجنے پر ماتحت جوڈیشل آفیسران کو پابندی کی ہدایت کی گئی ۔

ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور سردار اختر حسین نے ماہانہ میٹنگ میں کہا کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ماتحت عدلیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ماہانہ میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے تا کہ چیک اینڈ بیلنس کے علاوہ جوڈیشل اور انتظامی آفیسران کے اقدامات زیر بحث آتے ہیں اور ان کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔