24نومبر کو کشمیر کی تاریخ میں عظیم دن ہو گا٬ سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے‘ بھارت کشمیر پر بے پناہ ظلم ڈھا چکا٬ عالمی دنیا نے آنکھوں پر پٹی باند ھ رکھی ہے‘مقبوضہ وادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر عالمی دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے

مسلم کانفرنس یوتھ کے مرکزی رہنماء امتیاز ملک تنگوٹوی کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

تتہ پانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) 24نومبر کو کشمیر کی تاریخ میں عظیم دن ہو گا٬ سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے٬ بھارت کشمیر پر بے پناہ ظلم ڈھا چکا٬ عالمی دنیا نے آنکھوں پر پٹی باند ھ رکھی ہے ٬ نوجوانوں کو ماوں کے سامنے شہید کیا جا رہا ہے٬ مقبوضہ وادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جا رہی ہے٬ ایسے میں عالمی دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

قائد کی دعوت پر لیبک کہتے ہوئے چوبیس نومبر کو خونی لکیر روند ڈھالیں گے۔ سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں عوام کا سمندر لائن آف کنٹرول عبور کرنے کو تیار ہے ٬ ہم مودی سرکار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ظلم و ستم ک سے تم تحریک آزادی کو دبا نہیں سکو گے۔ کشمیریوں کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے٬ شہادت ہماری منزل ہے٬ مسلم کانفرنس کی قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کو بین الاقومی سطح پر اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس یوتھ کے مرکزی رہنماء امتیاز ملک تنگوٹوی نے قمروٹی میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک آزادی کے لیے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینا پڑی ہم دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں خضربازدار ٬ سردار ذوالقرنین٬ ملک اعجاز٬ وحید ملک ٬ اسد یعقوب اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :