کورین فرم کے پروجیکٹ منیجر ڈونگولی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑالی کی عمارت تعمیر اور فرنیچر کیلئے 45لاکھ کی خطیر رقم کی فراہمی ‘سکول کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

کوٹلی /گلپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) گلپور ہائیڈروپاور پراجیکٹ بڑالی کو تعمیر کرنے والی کورین فرم کے پراجیکٹ منیجر ڈونگولی (Dongho Lee)کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑالی کی عمارت تعمیر اور فرنیچر کے لیے 45لاکھ کی خطیر رقم کی فراہمی سکول کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا میراپاور کمپنی کے لیزان آفیسر چوہدری طارق بڑالوی کی کاوشوں سے کورین تعمیراتی فرم نے سکول کی تعمیر کے لیے رقم فراہم کیاس موقع پر گرلز سکول بڑالی میں منعقدہ تقریب سے کورین کمپنی ڈیلن (Daelien)کے پراجیکٹ منیجر ڈونگولی ٬ لیزان آفیسر طارق بڑالوی٬ ڈی ای او عظمٰی شہرازی و دیگر نے خطاب کیا مسٹر ڈونگولی نے کہا کہ کوٹلی کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور ملنسار ہیں کوریا میں طلباء اور ادروں میں بہترین سہولیات ہیں گرلز ہائی سکول بڑالی کو کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی (CSR)کے تحت جدید ادراہ بنائیں گے لیزان آفیسر طارق بڑالوی نے کہا کہ میرا کمپنی نے علاقہ کے اندر متعدد کا م کروائے آج کورین فرم ڈلین نے بھی گرلز سکول کی تعمیر کے لیی45لاکھ فراہم جس پر مشکور ہیں اس موقع پر سوسائٹی کے ممبران حاجی راج محمد ٬ حاجی الطاف ٬ عبدالرحمن ٬ کاشف شہزاد ٬ محمد یونس ٬ اختر علی سمیت معززین علاقہ چیئرمین راجہ اکرم ٬ راجہ کرامت اللہ ٬ راجہ شوکت حیات ٬ راجہ جمیل ٬ چوہدری محمد حسین ٬ سرفراز جعفری ٬ ریاض بڑالوی ٬ حماد ایڈووکیٹ اور سابق آڈت آفیسر رمضان قریشی ِ٬جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ن لیگ کوٹلی سٹی سردارمعروف طفیل بھی موجود تھے ۔