تحریک آزادی کشمیر اس وقت ایک انتہائی نازک صورتحال سے گزررہی ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی بزرگ بچے اپنے وطن کی آزادی اورکشمیری عوام کے حق خوداردیت کیلئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں ‘کشمیری لیڈرشپ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما معروف قانون دان چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ کا بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:14

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)تحریک آزادی کشمیر اس وقت ایک انتہائی نازک صورتحال سے گزررہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی بزرگ بچے اپنے وطن کی آزادی اورکشمیری عوام کے حق خوداردیت کیلئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں کشمیری لیڈرشپ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں تاہم بھارت جیسا مکارملک کشمیری قائدین اورکشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکا اوردن بدن کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں اضافہ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما معروف قانون دان چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کیاانہوں نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام تمام برداری ازم سے بالاترہوکر بحثیت کشمیری قوم کے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں پرہونے والے ظلم وستم نوجوانوں کااندھا کئے جانے کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اوربھارت کے مکار چہرے کودنیا کے سامنے بے نقاب کریں چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جو 83 سال سے جموں کشمیر کے عوام کی آزادی اورحق خوداردیت کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کوصدرجماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے جوکال سنیز فائرلائن توڑنے کی دی ہے اس پر یکجاہوکر مقبوضہ کشمیر کے عوا م کیساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف دنیا بھرمیں بھارتی بربریت کوبے نقاب کیاجائے ۔