لائن آف کنٹرول بھارتی افواج کیجانب سے بلااشتعال فائرنگ نے 178 مرتبہ خلاف ورزی کی 80 کے قریب لوگوں کوشدیدزخمی ‘19 کو شہریوں کوشہید کیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

ممتازکشمیری رہنما سردارذاکرحیات خان کی مختلف مقامات پر بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:14

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول بھارتی افواج کیجانب سے بلااشتعال فائرنگ نے 178 مرتبہ خلاف ورزی کی 80 کے قریب لوگوں کوشدیدزخمی اور19 کے قریب شہریوں کوشہید کیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے جواپنی راء تنظیم کے زریعے پاکستان میں دہشت گردی کررہاہے آٹھ لاکھ افواج بھارتی پولیس مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پردنیا کے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کررہاہے عالمی برادری اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کافوری طورپرنوٹس لیں ان خیالات کااظہار ممتازکشمیری رہنما سردارذاکرحیات خان نے کیا مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کشمیریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر اپنے قائد سردارخالدابراہیم خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کشمیریوں کوان کوکاحق خوداردیت ہر صورت میں ملے گا کیونکہ جموں کشمیر کے عوام نے اپنے وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں کشمیری عوام شہدائے وطن کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے جموں کشمیر پیپلزپارٹی اقوام متحدہ کی خاموشی پر حیراں ہے جموں کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :