نیشنل ایکشن پلان٬ انتظامیہ٬ پولیس ٬ حساس اداروں کی کارروائی٬ چکسواری ٬ اسلام گڑھ سے غیر قانونی آباد افغان باشندگان گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 16:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کے فیصلہ جات کی روشنی میں انتظامیہ پولیس اور حساس اداروں کے نمائندگان نے چکسواری اور اسلام گڑھ میں اپریشن کرکے درجنوں غیر قانونی آباد افغان باشندگان کو گرفتار کر لیا اور متعدد ایسے افغان باشندے جن کے پاس POR کارڈٖ نہیں ہیں ان کے خلاف بھی ضلع بھر میں اپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کے حالیہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ڈویژن بھر میں کسی بھی غیر رجسٹرڈ افغان باشندے کو رہنے نہیں دیا جائے گا ۔ جس پر عمل کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں غیر رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے ۔ اسلام گڑھ اور چکسواری میں درجنوں غیر رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انتظامیہ نے غیر رجسٹر ڈ افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ از خود چلے جائیں بصورت دیگر اپریشن کے دوران ان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں فوری طور پر ضلع بدر کر دیا جائے گا ۔ سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے موجودہ حالات وواقعات کے پیش نظر غیر رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کے انخلا کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :