چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں پر 14 ججز کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا

بدھ 2 نومبر 2016 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ( جمعرات ) ہوگا٬ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں پر 14 ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ( جمعرات ) اسلام آباد میں ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر 14ججز کی تعیناتیوں پرغور کیا جائے گا٬ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے عدالت عالیہ کی خالی اسامیوں پر 14 ججز کی تعیناتیوں کے لیے 16 نام جوڈیشل کمیشن کو بجھوائے تھے جس میں 10 وکلا ء اور 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام شامل ہیں۔