بلوکی پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے٬منصوبہ جنوری 2018ء میں مکمل ہو جائے گا٬ وزارت پانی و بجلی

بدھ 2 نومبر 2016 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) بلوکی پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے٬ منصوبہ جنوری 2018ء میں مکمل ہو جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی 1223 میگا واٹ پیداواری صلاحیت٬ جدید ترین نائن ایچ گیس ٹربائن ٹیکنالوجی کا حامل کمبائنڈ سائیکل بلوکی پاور پلانٹ جنوری 2018ء میں تکمیل کے بعد پوری استعداد کے ساتھ پیداوار شروع کر دے گا‘ منصوبہ61.63 فیصد صلاحیت کے ساتھ کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنائے گا٬حکومت کی شفاف پالیسی کی بدولت منصوبہ سے 38.5 ارب روپے کی بچت کی گئی جبکہ سالانہ 5.8ارب روپے کا ایندھن بچے گا۔

جدید ترین مشینری کی بدولت پیداواری لاگت فی یونٹ6.3 روپے ہو گی جس کا فائدہ براہ راست صارفین کو پہنچے گا٬ بجلی کی فی میگا واٹ پیداواری لاگت 1.2 ملین ڈالر سے کہیں کم نہیں لیکن بلوکی پاور پلانٹ کی فی میگاواٹ پیداواری لاگت0.9 ملین ڈالر سے نہیں بڑھے گی۔

(جاری ہے)

اوپن سائیکل سے پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار ستمبر 2017ء میں شروع ہو جائے گی تاہم کمبائنڈ سائیکل سے بجلی کی مکمل پیداوار جنوری 2018ء میں شروع ہو گی۔

جدید ترین نائن ایج گیس ٹربائین ٹیکنالوجی کا حامل یہ پاور پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ہے جو گیس اور ڈیزل دونوں سے چلایا جاسکتا ہے تاہم پرائم فیول گیس ہے۔ سوئچ یارڈ ایریا‘ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ٬سنٹرل کنٹرول روم‘ فیول ٹینکس‘ کولنگ ٹاور‘ گیس ٹربائنز‘ سٹیم ٹربائن‘ بوائلر اور مکینیکل سروسز بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :