اٹک میں گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میںدفعہ 144 نافذ

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اٹک 02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے گرونانک کے جنم دن کی تقریبات جو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں 15اور 16نومبر کو منائی جارہی ہے کے موقع پر دفعہ 144کے نفاذ کا حکم دیا ہے ٬جس کے تحت اسلحہ یا دیگر کسی قسم کا آتشگیر مادہ گوردوارہ پنجہ صاحب کی حدود کے اندر یا گرد و نواح میں رکھنے یا اس کو لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ٬ پابندی کا اطلاق 15اور 16نومبر کو ہو گا ۔