ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے٬ ادویات٬سٹاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ٬ڈی سی او اٹک

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اٹک 02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کے لئے راولپنڈی ٬ا سلام آباد یا دیگر بڑے شہروں میں جانے کی بجائے اپنے شہرمیں یہ سہولیات میسر ہو ں گی٬کیپٹن اسفند یار بخاری شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک اور تمام تحصیلوں کے تحیصل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے اور ان میں ادویات٬سٹاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کوصحت کی تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع میں ہسپتالوں کی حالت میں بہتری لانے اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میںای ڈی او ہیلتھ نے ضلع میں ہسپتالوں کی صورتحال اور ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لا کرہسپتالوں میں آنے والے مریضوں پربھرپور توجہ دیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ٬ انہو ںنے کہا کہ وہ بہت جلد ہسپتالوں کا دورہ کر کے صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیں گے ٬انہو ںنے کہا کہ صفائی ٬سکیورٹی اور دیگر انتظامات میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی #