24نومبر کو مسلم کانفرنس کے کارکنان اپنے قائد سردار عتیق احمد خان کی کال پر سیز فائر لائن توڑ کر رہیں گے ‘مسلم کانفرنس کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر کو رونڈ کر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے

مسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ 24نومبر کو مسلم کانفرنس کے کارکنان اپنے قائد اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی کال پر سیز فائر لائن توڑ کر رہیں گے مسلم کانفرنس کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر کو رونڈ کر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے اور پوری دنیا کو یہ بتا دیں گے کہ ہم اس پار اور اس پار کے کشمیری یک جاں اور دو قلب ہیں اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشت گرد ہیں٬بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیری قوم کی آزادی سلب کر رکھی ہے جبکہ اسرائیل نے معصوم و مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد اقبال قریشینے کہا کہ مسلم کانفرنس عوامی حقوق کی علمبردار جماعت ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کی ترجمانی کی اورخواتین کو ان کے حقوق دیے۔مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے مسائل کو ایوان اقتدار میں اُجاگر کر رہی ہے مسلم کانفرنس عوای امنگوں و تمنائوں کی مکمل ترجمان ہے٬تاریخ شاہد ہے مسلم کانفرنس جب بھی اقتدار میں گئی میرٹ بحال ہوا اور عوامی مسائل ترجیع بنیادوں پر حل ہوئے٬سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ہم عوام کی بہترین انداز سے نمائندگی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو کارکنوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سیز فائر لائن کو توڑ کر کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشت گرد ہیں٬بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیری قوم کی آزادی سلب کر رکھی ہے جبکہ اسرائیل نے معصوم و مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں

متعلقہ عنوان :