پاکستان کی عوام نے دھرنے پارٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے ‘دھرنے میں نہ آکر اپنا مستقبل کا فیصلہ کردیا ہے ‘راولپنڈی کو جام کرنے والے چھپتے پھر رہے ہیں ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے دھرنے پارٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے دھرنے میں نہ آکر اپنا مستقبل کا فیصلہ کردیا ہے راولپنڈی کو جام کرنے والے چھپتے پھر رہے ہیں ایک مرتبہ آکر پنڈی کی صورتحال دیکھیں ان کو پتہ چل جائیگا کہ پنڈی کے عوام کسی شیخ کے بہکائوے میں نہیں آئینگے ماضی میں ان لوگوںنے پنڈی کے عوام کے ساتھ جو حشر کیا وہ عوام جانتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی تعمیروترقی کے ہیرو ہیں ان کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر معاشی ترقی کا پہیہ اپنی آب و تاب سے چل رہا ہے ان لوگوں نے ہماری ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اسلام آباد بند کرنے والے پاکستان دشمن ہیں ٬عمران خان اسی وقت دھرنا ختم کردینا چاہیے تھا جب ان کے سنیئر ممبر سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حذیفہ ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی ترقی پر یقین رکھتی ہے شہر میں ہر طرف کاروباری نظام بدستور چل رہا ہے حکومت کا مقصد راولپنڈی کے عوام کی امن و امان کی حفاظت کرنا ہے شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد و راولپنڈی کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ راولپنڈی میں نظام زندگی کو مکمل طورپر مفلوج کر دیاجائے لیکن وہ اپنے اس مقصد میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیںانہوںنے کہا کہ عمران خان معصوم لوگوں کو اپنی انا پر قربان چاہتے ہیں عمران خان کے صلاح کار شیخ رشید کی کوئی اولادنہیں اور عمران خان کے دونوں بچے لنڈن میں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ راولپنڈی کو جام کرنے والے چھپتے پھر رہے ہیں اور جیل کو اپنا سسرال کہنے والے اب کہاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو جام کرنے والوں کو ایک بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کسی بھی صورت راولپنڈی کو جام کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوںنے کہا کہ عمران خان آنے والے الیکشن میں بھی ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکیں گے٬انہوںنے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف نواز شریف کے گرد گھومتی ہے٬عمران خان کی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :