Live Updates

پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ثابت کردیا کہ پاکستا ن کے مخلص لیڈر عمران خان ہی ہیں٬عمران خان کی ہر کال پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں٬وفاقی حکومت کی دہشت گردی سے ہمارے سینکڑوں کارکن زخمی ہوئے ہیں

تحریک انصاف اسلام گڑھ کے رہنما محمداشرف عرف شفیع کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:04

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف حلقہ نمبر دو کے رہنما محمداشرف عرف شفیع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ثابت کردیا کہ پاکستا ن کے مخلص لیڈر عمران خان ہی ہیں٬عمران خان کی ہر کال پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں٬وفاقی حکومت کی دہشت گردی سے ہمارے سینکڑوں کارکن زخمی ہوے ہیں ٬عمران خان جب بھی کال دیں گے ہم تمام رکاوٹیں ابھور کرکے Dچوک پہنچ جائیں گے۔

میاں محمد نواز شریف جتنی بوکھلاہٹ کا شکار موجودہ صورتحال میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ منفی اقدامات کر کے پورے پاکستان کو لاک ڈائون کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمداشرف عرف شفیعنے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے پورے پاکستان کو لاک ڈائون کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

میاںمحمد نواز شریف کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں ۔ ’’نیوزگیٹ‘‘ سکینڈل کے بات یہ واضع ہو چکی ہے حکومت نے خود ہی افواج پاکستان جیسے معتبر ادارے کیخلاف خبر بریک کی ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ملک بچانے کیلئے یہ کردار ادا کر رہی ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف اپنی کرپشن اور احتساب سے بچنے کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چار دن کے معصوم بچے کی ہلاکت اور گزشتہ روز لیفٹیننٹ کرنل شہید کی شہادت کے ذمہ دارمیاں محمد نواز ہیں جن کے سر پر ان کا خون لکھا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جتنی بوکھلاہٹ کا شکار موجودہ صورتحال میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ منفی اقدامات کر کے پورے پاکستان کو لاک ڈائون کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات