لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور نہتے کشمیریوں کی شہادتیں قابل مذمت ہیں‘عالمی برادری بھارتی گولہ باری کا نوٹس لے‘بہت جلد حلقہ نمبر دو کی مرکزی باڈی اور میونسپل کمیٹیوں سمیت یونین کونسلز کی تنظیم سازی مکمل کر لی جائیگی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید کا اجلاس سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 16:04

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور نہتے کشمیریوں کی شہادتیں قابل مذمت ہیں۔عالمی برادری بھارتی گولہ باری کا نوٹس لے۔بہت جلد حلقہ نمبر دو کی مرکزی باڈی اور میونسپل کمیٹیوں سمیت یونین کونسلز کی تنظیم سازی مکمل کر لی جائیگی ۔

کارکن صبر سے کام لیں۔حکومت آزاد کشمیر کی انتقامی کاروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے خالق آباد کے مقام پر پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر مرزا اعجاز ٬رفیق بھٹی سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹی نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا اور آج پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے قائد کے ویژن کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پانچ سالہ دور حکومت میں جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر گیا آج اس کے ثمرات کشمیری عوام محسوس کر رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر عالمی ایوانوں میں فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اسی طرح پانچ سالوں میں آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشخالی کے جو پروجیکٹ پیپلز پارٹی نے شروع کیے ان کی تکمیل کے بعد ریاستی عوام خوشخالی اور خطہ ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ حلقہ نمبر دو سمیت تمام یونین کونسلوں اور ٹائون کمیٹیوں کی تنظیم سازی کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے اور انشاء الله تنظیم سازی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل جاری ہے۔آزاد کشمیر میں پاکستان کی طرز پر بادشاہت نہیں چلنے دیں گے۔کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور انہیں تخفظ فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :