سپریم کورٹ کا دو ہزار ایک کے بعدریٹائر ہونیوالے پنشنرز کو14نومبرتک ڈبل پنشن کے بقایاجات ادا کرنیکاحکم

بدھ 2 نومبر 2016 16:01

لاہورر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے دو ہزار ایک کے بعدریٹائر ہونیوالے پنشنرز کو14نومبرتک ڈبل پنشن کے بقایاجات ادا کرنیکاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنشنرز کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی فل بنچ نے ہا ئیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا اور ہائیکورٹ کے ا کا ئوٹننٹ جنرل پنجاب کیخلاف توہین عدالت کینوٹسز بھی معطل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

کیس میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد عدالت پیش ہوئیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت پنشنرز ڈبل پنشن لینے کے زمرے میں نہیں آتے لہذا عدالت ہائی کورٹ کے ڈبل پنشن کے حکم کو کالعدم قراردے۔جسٹس ثاقب نثار کیس کا دوربارہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس دوبارہ ہائی کورٹ میں بھجوادیا جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :