چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر 14ججز کی تعیناتیوں پرغور کیا جائیگا‘ 10 وکلا اور 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام شامل

بدھ 2 نومبر 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل (جمعرات) ہوگا‘ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں پر 14ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر 14ججز کی تعیناتیوں پرغور کیا جائے گا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے عدالت عالیہ کی خالی اسامیوں پر 14 ججز کی تعیناتیوں کے لیے 16 نام جوڈیشل کمیشن کو بجھوائے تھے جس میں 10 وکلا اور 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جو نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے تھے ان میں لاہور سے جواد حسن ایڈوکیٹ٬ ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل اختر شبیر٬ طارق سیلم شیخ ایڈوکیٹ٬ راولپنڈی سے آغا محمد علی ایڈوکیٹ٬ مدثر عباسی ایڈوکیٹ٬ بشیر احمد کے نام شامل ہیںچوہدری عزیز احمد ایڈوکیٹ٬ بہاولپور سے اے آر اورنگ زیب ایڈوکیٹ٬ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اسجد گورال٬ احمد رضا گیلانی کو لاہور ہائیکورٹ کے جج بنانے پر غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :